Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے جازان ریجن کے آم اردن برآمد کردیے

جازان میں 1972 میں آم کا پہلا درخت لگایا گیا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے جازان ریجن  میں ان دنوں آموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ کاشت کاروں نے آم کی کٹائی، تقسیم اور فروخت کا عمل شروع کردیا ۔
مملکت میں جازان کے آم سب سے  زیادہ مشہور ہیں یہاں آموں کی کئی قسمیں پیدا کی جاتی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق سعودی عرب نے جازان کے آموں کی اس سیزن کی پہلی کھیپ اردن برآمد کی ہے۔
جازان میں 1972 میں آم کا پہلا درخت لگایا گیا تھا جس کے بعد اب اس علاقے میں آم کے درختوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہاں آموں کی سالانہ پیداوار کئی ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ مارچ سے اپریل کے آخر تک آم کی فصل تیار ہوتی ہے۔ آم کی کئی قسمیں ہیں۔ کچھ اقسام بہت جلدی پک کر تیار ہوتی ہیں اور کچھ زیادہ وقت لیتی ہیں۔

جازان میں ہر سال مینگو فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

جازان آم کی پیداوار کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں سالانہ آم فیسٹیول کا انعقاد بھی ہوتا ہے۔
جازان ’مینگو فیسٹیول‘ میں مختلف اقسام کے آم پیش کیے جاتے ہیں۔ آم سے تیار کردہ اشیا میں بھی وزیٹرز دلچسپی لیتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: