Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے باہر تاریخی ثھلان ماونٹ ہائیکنگ ٹریل ایک پرکشش منزل

یہ علاقے کے طویل ترین ٹریل میں سے ایک ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہائیکنگ ٹریلز ایسوسی ایشن ( درب) کے تعاون سے ریاض ریجن میں الداودمی  میونسپلٹی نے تاریخی ثھلان ماونٹ ہائیکنگ ٹریل کا افتتاح کیا ہے۔ یہ ہائیکنگ کے شوقین افراد کے لیے پرکشش مقام ہے۔
ایک ہزار 200 میٹر پر محیط یہ ٹریل علاقے کی سب سے طویل ٹریل میں سے ایک ہے۔ توقع ہے ہائیکنگ کے شائقین کے لیے ایک پرکشش منزل بن جائے گی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں حکومتی نمائندوں اور ہائیکنگ کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران علاقے کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے ساتھ نئی ٹریل کے ساتھ ترقیاتی کوششوں کو بھی متعارف کرایا گیا۔

افتتاحی تقریب میں حکومتی نمائندوں اور ہائیکنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ (فوٹو ریاض میونسپلٹی)

جبل ثھلان الدوادمی میں نجد کے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے اردگرد پہاڑی سلسلہ  ہے۔ یہ پہاڑ مقام الدوادمی کے الشعرا قصبے میں واقع ہے۔
اس علاقے میں بلند وبالا ہموار زمین، وادیاں اور پہاڑی درے ہیں جو اسے ہائیکنگ کی ایک مقبول منزل بناتے ہیں۔
اس ٹریل پر سفر کرنے والے حیرت انگیز پہاڑی اور صحرائی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
یہ ٹریل میونسپلٹی کی جانب سے جدید ڈیزائن کے اصولوں کے مطابق خوشگوار تجربے کے لیے بنائی گئی ہے۔
یہ اقدام معیار زندگی کو بھی بہتر بنانے کے ساتھ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو سپورٹ کرتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: