Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل ایوارڈ کے ناموں کا اعلان، گورنر ریاض نے انعامات دیے

سائنسی ایوارڈ امریکی شہری ڈاکٹر ھاورڈ یوان کو دیا گیا ہے۔( فائل فوٹو: ایس پی اے)
کنگ فیصل سالانہ ایوارڈ کی تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ فیصل انٹرنیشنل تقسیم ایوارڈ 2024 کی 48 ویں تقریب ریاض کے الفیصلہ ہوٹل کے شہزادہ سلطان ہال میں منعقد کی گئی۔
 گورنر ریاض کی آمد پرشاہ فیصل ریسریچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز سینٹر کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن فیصل نے استقبال کیا۔
 اس موقع پرکنگ فیصل فلاحی سینٹر کے سیکرٹری جنرل شہزادہ بندر بن سعود بن خالد اورکنگ فیصل ایوارڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل بھی موجود تھے۔
شہزادہ ترکی بن فیصل نے افتتاحی کلمات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے عالمی ایوارڈ کی سرپرستی کرنے کو سراہتے ہوئے گورنر ریاض کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا شاہ فیصل کے نام سے جاری ایوارڈ دنیا بھر میں سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر علوم میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی عزت افزائی سے عبارت ہے جنہوں نے علاقائی ، جغرافیائی ، دینی اورمذہبی سوچ سے بالا ترہو کرمحض انسانیت کی خدمت کی۔
بعدازاں ایوارڈ پروگرام کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق ’اسلامی خدمت‘ ایوارڈ جاپانی مسلم ایسوسی ایشن اور پروفیسر محمد السماک کو دیا گیا جو لبنانی شہری ہیں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔
اسلامک اسٹڈیز ایوارڈ امریکی شہریت کے حامل ڈاکٹر وائل حلاق  جبکہ میڈیکل ایوارڈ امریکی شہری ڈاکٹر جیری روی مینڈل کو دیا گیا۔
سائنسی ایوارڈ امریکی شہری ڈاکٹر ھاورڈ یوان کو دیا گیا ہے جبکہ عربی زبان اور ادب کےلیے ناموں کا اعلان نہیں کیا گییا۔
یاد رہے کہ کنگ فیصل ایوارڈ کا آغاز 1979 میں ہوا تھا ۔ اب تک 45 ممالک کے 295 سے زیادہ شخصیات کو اس اعزاز سے نواز جا چکا ہے۔

شیئر: