Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کو 2023 میں 6.3 ارب ریال کی آمدنی، 32 فیصد اضافہ

2023 میں 11.1 ملین مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی گئی۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں اس کی آمدنی میں 32 اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب  کے مطابق فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے کہا کہ ’کمپنی کو2023 میں 6.3 ارب ریال کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ سال 2022 کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ  ہے‘۔
ریاض میں دو روزہ ’ایئرلائن اکنامکس‘ کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے بندر المھنا نے کہا کہ ’2007 میں قائم ہونے والی کمپنی کی آمدنی میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’ کمپنی 30 وائیڈ باڈی طیاروں کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ یہ سٹریٹجک پلان سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول  کے مطابق ہے تاکہ مملکت دنیا کی 250 بین الاقوامی منزلوں سے خود کو جوڑ سکے‘۔
بندر المھنا نے بتایا  ’کورونا وبا کے دوران اپنی حکمت عملی کے ذریعے آپریشن اور اخراجات کی مد میں 375 ملین ریال بچانے میں کامیاب رہی‘۔
 ’2023 کی سکائی ٹریکس رپورٹ کے مطابق سالانہ آمدنی کے لحاظ سے ایئرلائن دنیا میں سب سے کم لاگت والی ایئرلائن کے طور پر چوتھے نمبر پر رہی‘۔
واضح رہے فلائی ناس نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے 2023 میں 11.1 ملین مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: