Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کے لیے خدمات مزید بہتر بنانے کےلیے 100 ملین ریال کا فنڈ

ترقیاتی منصوبے پر دستخط کے موقع پر گورنرمدینہ منورہ بھی موجود تھے ( فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین نے اوقاف اتھارٹی اور شہزادہ متعب بن عبدالعزیز نیشنل فاونڈیشن کے اشتراک سے ترقیاتی امور کے لیے 100 ملین ریال کا فنڈ مختص کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں منعقدہ عمرہ وزریات نمائش کے افتتاح کے موقع پرسقیا پروجیکٹ کے حوالے سے ترقیاتی منصوبہ مرتب کیا گیا۔
ترقیاتی منصوبے پر دستخط کے موقع پر گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود، وزیر حج وعمرہ اور ادارہ امور حرمین اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ بھی موجود تھے۔
ادارہ امور حرمین اتھارٹی کے سی ای او انجینئرغازی بن ظافر الشھرانی اور اوقاف کے کمشنر عماد بن صالح الخراشی جبکہ شہزادہ متعب فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سالم نے مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے۔
ترقیاتی منصوبے کا مقصد حرمین شریفین میں آنے والے زائرین اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر کرنا ہے۔

شیئر: