Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی تحت مشترکہ وزارتی کمیٹی کا اجلاس، اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر زور

’وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے‘ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں غزہ کے بحران کے حل کے لیے او آئی سی کی طرف سے تشکیل کردہ عرب، اسلامی ممالک کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فوری جنگ بندی کے علاوہ اسرائیل  پر پابندیاں لگانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راہداری کھولنے کے علاوہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے رفح میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی پر اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحہ کے حصول پر پابندی عائد کرنے کا بھی کہا گیا۔
وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ سامح شکری، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور او آئی سی کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے شرکت کی ہے۔

شیئر: