Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج بری سفر سے اجتناب کریں : محکمہ موسمیات کی ہدایت

’ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے بری راستوں سے سفر کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ آج سفر کا ارادہ ملتوی کردیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہاہے کہ ’ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے‘۔
’علاوہ ازیں موسلادھار ، گرج چمک اور حد نگاہ شدید متاثر ہوسکتی ہے جبکہ یہ کیفیت کسی بھی وقت اچانک ہوگی‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’روڈ سیکیورٹی فورس سمیت محکمہ شہری دفاع اور ہلال احمر کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ آج جدہ سمیت متعدد شہروں میں سکول بند ہیں جبکہ امدادی اداروں میں ہنگامی حالت کی کیفیت ہے۔
 

شیئر: