Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں اس سال زیادہ گرمی ہو گی؟

سائے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اس سال مملکت میں گرمی زیادہ پڑنے کا امکان ہے جبکہ سائے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ’موسمی حالات کے مطابق اس سال مملکت میں سب سے زیادہ گرمی مشرقی ریجن میں ہو گی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم درمیانہ رہے گا۔‘
موسمیاتی رپورٹ کے سوال پر  ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ادارے کی جانب سے موسمی حالات سے لوگوں کو مسلسل آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ ماہ موسم گرما کے حوالے سے بھی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔‘
واضح رہے مملکت کے مختلف علاقوں میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق موسمی حالات میں بتدریج تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔ گرمی میں بھی مرحلہ وار اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

شیئر: