Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دہشت گردی کے انسداد کے لیے پاکستان سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری

’سعودی قومی سلامتی کے ادارے اور پاکستان کی سیکریٹ سروس کے تعاون ہوگا‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں سعودی قومی سلامتی کے ادارے اور پاکستان کی سیکریٹ سروس کے مابین دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے لیے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ سعودی محکمہ انسداد بدعنوانی کو انڈین ادارہ اینٹی کرپشن کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا بھی اختیار دے دیا ہے۔
سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ آزاد فسلطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر بحث کی گئی بعدازاں محتلف ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے اداروں اور وزارتوں کو تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی۔
چین کی وزارت تجارت کے ساتھ مملکت میں فنی تعلیم و تربیت کے لیے ادارہ ٹیکینکل ایجوکیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

شیئر: