Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کوکس شہر میں سب سے زیادہ گرمی رہی؟

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا(فوٹو عاجل)
موسمیات کے  قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت میں سب سے زیادہ گرمی مکہ ریجن میں ریکارڈ کی گئی ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ السودہ کے پہاڑی سلسلہ میں درجہ حرارت سب سے کم رہا۔
مکہ مکرمہ میں گرمی کا تناسب دیگر علاقوں کی نسبت سب سے زیادہ رہا جہاں پارہ 38 سینٹی گریڈ تک پہنچا جبکہ السودہ کے علاقے میں درجہ حرارت11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکزکی رپورٹ کے مطابق  جدہ و نجران میں درجہ حرارت 34، مدینہ منورہ 33 اور ریاض میں 28 ریکارڈ کیا گیا۔
 تبوک، بریدہ میں 31، ابہا میں 22  اور الباحہ میں 21 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال مملکت میں گرمی گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: