Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال کی شہریوں سے ملاقات

سیلاب میں پھنسے 4 افراد کو بچانے والے سعودی کو بہاردی کا اعزاز دیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
عسیرریجن کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کو امداد فراہم کرنے پر شہریوں کو انکے مثالی کارنامے پراعزاز سے نوازا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطاب عسیر ریجن میں بارش کے دوران سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے افراد کو نکالنے میں شہری دفاع کے اہلکاروں کی مدد کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری اور رضاکارتنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے سعودی شہری عائض بن دغش الاکلبی اور شہری دفاع کے متعدد اہلکاروں کو انکے بہادری اور مثالی کام پراعزازی شیلڈ سے نوازا۔
خیال رہے بیشہ کمشنری میں 4 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے انہیں سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے سعودی شہری عایض الاکلبی نے شہری دفاع کے اہلکاروں کی مدد کی اوراپنے ٹریکٹر کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مدد کی

گردہ کے عطیہ پر دو شہریوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا(فوٹو،ایس پی اے)

دریں اثنا گورنر عسیر ریجن نے رضا کارانہ کاموں پر متعدد افراد کو اعزازی شیلڈ سے نوازا جن میں سعودی شہری محمد بن مشبب الاسمری اور انکے بھائی سعید بن مشبب الاسمری بھی شامل ہیں جنہوں نے گردے کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کی۔
گورنر عسیر ریجن نے شہریوں کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات کے دوران رضا کاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مثالی کاموں کو سراہا۔

شیئر: