Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوڈیشل پراسیکیوشن میں 261 تفتیشی انسپکٹرز کی تعیناتی کے احکامات

 پراسیکیوٹر جنرل نے تعیناتیوں کے لیے شاہی احکامات پر شکریہ ادا کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ادارہ جوڈیشل پراسیکیوشن میں 261 تفتیشی انسپکٹرز( لیفٹیننٹ) کی تعیناتی کے احکامات صادر کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب نے شاہی احکامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ نئی تعیناتیوں سے ادارے کو کافی سہولت ہو گی‘۔
انہوں نے مزید کہا ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان  کی جانب سے ادارہ پراسیکیوشن کی جانب خصوصی توجہ دینا اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت کی اعلی قیادت انتہائی سنجیدگی سے قومی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے اداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے‘۔

شیئر: