Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی سیامی بچیوں کو علیحدہ کرنے کے لیے ریاض روانہ کردیا گیا

’سیامی بچیوں کو کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی میں آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فلپائن کی سیامی بچیوں کو سعودی عرب روانہ کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 16 ماہ کی سیامی بچیوں کو کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی میں آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جائے گا۔
قبل ازیں فلپائن میں سعودی سفیر ہشام بن سلطان القحطانی نے اپنے دفتر میں سیامی بچیوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب بھیجنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فلپینی بچیوں عائشہ اور اکیزا کا اوپر والا حصہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
اس موقع پر فلپائن میں سعودی سفارتخانے میں شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت کی ٹیم اور فلپائن کے معاون وزیر خارجہ، ریڈ کراس کے صدر اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔
سیامی بچیوں کے والدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزکی فیاضی اور ہمدردی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ 1990 سے اب تک سعودی عرب میں 25 ممالک کے 130 جڑے ہوئے بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

شیئر: