Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے ہالینڈ کو یوم آزادی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے ہالینڈ کے شاہ ویلیم الگزینڈر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہالینڈ کی یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ہالینڈ کے شاہ ویلیم الگزینڈر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے ہالینڈ کے شاہ اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے ہالینڈ کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: