Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ’مکان‘ پر میوزک بینڈ ’ویکن میٹل بیٹل‘ کی پرفارمنس

یہ خاص میوزک ایونٹ سالگرہ ایڈیشن ہے جو اہم سنگ میل ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں موسیقی کے مرکز’مکان‘ میں مڈل ایسٹ کے ’ویکن میٹل بیٹل‘ میوزک بینڈ نے مقامی بینڈ سے مل کر اپنی عمدہ پرفارمنس پیش کی۔
عرب نیوز کے مطابق بینڈ میں شامل جاہیم، وولفرام، کیزر اور ویسٹڈ لینڈ نے علاقائی شائقین کے لیے ایک یادگار موقع فراہم کیا۔

مقابلے کے چیمپیئن کو ہیمبرگ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔ فوٹو عرب نیوز

جرمن قونصلیٹ اور  یورپی ویکس کے تعاون سے ہونے والے اس میوزک شو میں جرمنی کے معروف میوزک فیسٹیول سے منسلک موسیقی کے ماہرین اور بین الاقوامی مہمان شامل تھے۔
بینڈ کی تکنیکی صلاحیت، گانے کی ساخت اور موسیقی کا جائزہ لینے  کے لیے موجود جیوری میں جرمن سے  آئے ہوئے جج بھی موجود تھے۔
جیوری نے بینڈ کی انفرادیت، سٹیج پر موجودگی، سامعین کے تعامل، آواز کی جانچ، مواصلات، وقت کی پابندی اور مجموعی رویہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

بینڈ نےعلاقائی شائقین کے لیے ایک یادگار میوزک پروگرام پیش کیا ہے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

جیوری نے ویسٹڈ لینڈ کو مقابلے کے چیمپیئن کے طور پر منتخب کیا جس کے بعد اب انہیں ہیمبرگ میں ہر سال منعقد ہونے والے ’ویکن فیسٹیول‘ میں پرفارم کرنے کا موقع  ملے گا۔
میوزک پروگرام میں جوش و خروش بڑھانے کے لیے 2023 کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والا مصری بینڈ بھی مہمان گلوکاروں کے طور پر سٹیج پر موجود تھا۔
اس موقع پر ایونٹ پروموٹر مونیکا بریمر نے بتایا کہ میٹل بینڈ مڈل ایسٹ نے 10 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے متعدد  بینڈز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔

میٹل بینڈ مڈل ایسٹ نے متعدد  بینڈز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

 مونیکا بریمر نے ابھرتے ہوئے میٹل بینڈز کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور قیمتی تجربہ حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جدہ میں پرفارم کیا جانے والا یہ میوزک ایونٹ سالگرہ ایڈیشن ہے جو اہم سنگ میل ہے۔
 یہ پلیٹ فارم تمام بینڈز کو نئے تجربات  پیش کرنے اور کامیابی کے اپنے خوابوں کو آگے بڑھانے میں رہنمائی کرتا ہے۔

شیئر: