Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’سرخ لہر 7‘ کےعنوان سے کثیر فریقی بحری مشقوں کا آغاز

اردن، مصر، سوڈان، جبوتی اور یمن کے فوجی دستے شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مغربی بحری بیڑے کے کنگ فیصل نیول بیس پر اتوار کو ’سرخ لہر 7‘ کےعنوان سے کثیر فریقی بحری مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔
مشقوں میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک اردن، مصر، سوڈان، جبوتی اور یمن کے فوجی دستے شامل ہیں۔ 
وزارت دفاع کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔
 حصہ لینے والے ممالک کی فورسز متعدد جنگی مشقیں بری اور فضائی جنگ، الیکڑانک جنگ، سپیڈ بوٹس کے حملوں کا مقابلہ، بحری جہازرانی کے روٹس کا تحفظ، سمگلنگ، دہشت گردی، بحری قزاقی اور غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنا شامل ہے۔
سرخ لہر7 مشقوں کا مقصد بحیرہ احمر سے متصل ممالک کی میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانا اور مختلف جنگی ماحول کے مفروضوں کو لاگو کرکے علاقائی پانیوں کی حفاظت کرنا ہے۔
مشقوں میں مختلف جنگی طیاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹر، فاسٹ رسپانس بوٹس، میرین اور خصوصی میری ٹائم سکیورٹی فورسز بھی حصہ لیں گی۔

شیئر: