Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پنک بینڈ ’گرین ڈے‘ دبئی میں فن کا مظاہرہ کرے گا

بینڈ کے البمز دنیا بھر میں چار کروڑ سے زیادہ ریکارڈ فروخت کر چکا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی پنک راک میوزک بینڈ ’گرین ڈے‘ آئندہ برس جنوری میں دبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق گریمی ایوارڈ یافتہ بینڈ 27 جنوری 2025  کو مشرق وسطیٰ میں پہلی بار دبئی کے ایکسپو سٹی میں 30 ہزار شائقین کی گنجائش کے کھلے میدان میں پرفارم کرے گا۔
حالیہ دہائیوں میں معروف ترین پنک راک بینڈز میں سے ایک  ’گرین ڈے‘ اس موقع پر اپنے سب سے منفرد اور کامیاب گانے گائے گا۔

راک بینڈ کی آٹھ بار پلاٹینم البم میں‘American Idiot’ اور ‘Boulevard of Broken Dream’ ،‘Wake Me Up When September Ends’  جیسے معروف گانے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 10 بار پلاٹینم/ ڈائمنڈ کے ٹریک میں شامل ‘Dookie’  اور ان کا تازہ ترین سٹوڈیو البم ‘Saviors’ بھی شامل ہو گا۔
امریکی راک بینڈ نے سنہ 1984 میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد سے بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اس بینڈ نے 10 سٹوڈیو البمز جاری کیے اور دنیا بھر میں چار کروڑ سے زیادہ ریکارڈ فروخت کر چکا ہے۔
اس بینڈ کی سب سے بڑے کامیاب گانوں میں ’ ‘Pretty Fly (For a White Guy)،، ‘Why Don’t You Get a Job?’ اور ‘Original Prankster’معروف ہیں۔

شیئر: