Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر اور خصوصی ایلچی سے ملاقات

اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی وزارت خارجہ)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کو ریاض میں برطانوی وزیر مملکت برائے ترقی او افریقی امور اینڈریو مچل نے ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے بحیرہ احمر اور ہارن آف افریقہ کے لیے برطانیہ کی خصوصی ایلچی سارہ منٹگمری نے بھی ملاقات کی۔
اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بھی برطانوی وزیر اینڈریو مچل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
برطانوی وزیر اپنے دورے کے دوران سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد اور معاون وزیر خزانہ عبدالمحسن الخلف سے بھی ملاقات کریں گے۔

شیئر: