Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض ایئر کی بیشتر پروازیں نان سٹاپ ہوں گی‘

سعودی عرب شہری ہوابازی کے شعبے کو ترقی دینے کا خواہاں ہے۔ (فوٹو الشرق)
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے کہا ہے کہ ایئرلائن   2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی۔
دبئی ایوی ایشن کانفرنس میں شرکت کے موقع پر’الشرق‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹونی ڈگلس نے کہا ریاض ایئر کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔
ٹونی ڈگلس کا کہنا تھا کمپنی نے گزشتہ سال 39 بوئنگ طیاروں کا آرڈر دیا تھا اور مزید طیارے خریدنے کا ارادہ ہے۔
ریاض ایئر کے سی ای او نے کہا کہ سعودی عرب شہری ہوابازی کے شعبے کو ترقی دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو مملکت لانے کا خواہاں ہے۔
ٹونی ڈگلس کا کہنا تھا  کمپنی کو اپنے آپریشن سے قبل طیاروں کی بڑی کھیپ موصول ہوجائے  گی جبکہ پانچ سال کے دوران دنیا کے 110 شہروں میں پروازیں پہنچیں گی۔
الشرق بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایئرلائن تقریبا 100بوئنگ میکس 737 طیاروں کی خریداری پر رضامندی کے قریب ہے اوراس معاہدے کا اعلان جلد ہوگا تاہم ڈگلس نے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا اور کہا کہ دبئی نمائش کے ختم ہونے کا انتظار کریں گے۔
ڈگلس نے کہا کہ ریاض کے لیے پروازوں کی ڈیمانڈ سپلائی سے زیادہ ہے اور ریاض پوری دنیا سے ’کنیکٹ‘ ہونا چاہتا ہے۔  ریاض ایئر کو طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔
ریاض ایئر کے سی ای او نے مسابقت کے حوالے سے کہا سعودی ایئرلائنز کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی ہے ۔ سعودی ایئرلائنز جدہ سے آپریٹ کرے گی اور ریاض میں ہم پرائمری آپریٹر ہوں گے۔
واضح ہو کہ ریاض ایئر اپنے آغاز کے بعد مملکت کی تیل ماسوا آمدنی میں 75 ارب ریال کا اضافہ اور 2 لاکھ سے زیادہ  براہ راست یا بالواسطہ ملازمت کے مواقع  متوقع ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: