Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبعلم گاڑی میں ’آوارہ گولی‘ لگنے سے زخمی

گولی گاڑی کی چھت کو چیرتی ہوئے دل کے قریب سینے میں پیوست ہو گئی۔(فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں ایک طالبعلم  گاڑی چلانے  ہوئے ’آوارہ گولی‘ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
آوارہ  گولی گاڑی کی چھت کو چیرتی ہوئے اس کے دل کے قریب سینے میں پیوست ہو گئی۔
العربیہ کے مطابق حفر الباطن کمشنری میں رہنے والے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ممحدح اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر لوٹ رہا تھا کہ نامعلوم مقام سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔
متاثرہ طالب علم کے والد فیصل الشمری نے بتایا’ بیٹے کے ساتھ موجود اس کے ساتھی فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال میں لے گئے مگر پولیس کیس کا کہنا کر سرکاری ہسپتال جانے کی ہدایت کی‘۔
بعد ازاں زخمی بیٹے کو سرکاری کنگ خالد ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں فوری طبی امداد مہیا کی گئی۔ ایکسرے سے معلوم ہو کہ گولی دل کے قریب پیوست ہو گئی جس کی وجہ سے بڑا نقصان نہیں ہوا۔
متاثرہ نوجوان کے والد کا مزید کہنا تھا’ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے بیٹے کومحفوظ رکھا۔ پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کرا دی  جو واقعے کی تفتیش کرر ہے ہیں‘۔
 آپریشن کے بعد متاثرہ نوجوان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

شیئر: