Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں دو سگے بھائی سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک

دونوں منع کرنے کے باوجود سیلابی پانی میں تیراکی کرنے گئے ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے بیشہ گورنریٹ کے علاقے الغفرات میں دو سگے بھائی عبدالعزیز اور فیصل الدخیل اللہ سیلابی پانی میں بہہ گئے۔
العربیہ کے مطابق ایک رشتہ دار عید القیط نے بتایا ’دونوں بھائی سیلابی پانی میں تیراکی کرتے تھے تاہم ان کے والد کو معلوم نہیں تھا‘۔
’خبردار کرنے کے باوجود ان دونوں نے کسی کی بات نہیں مانی۔ ان کی اپنے والد سے ایک گھنٹہ پہلے آخری ملاقات ہوئی تھی‘۔
انہوں نے بتایا عبدالعزیز کالج آف ٹیکنالوجی جبکہ فیصل سیکنڈری سکول کا طالبعلم تھا‘۔
’وہ خاندان کے دو بہترین نوجوان تھے۔ شہری دفاع کےعملے اور مقامی افراد کی کوششوں سےدوںوں کی نعشیں مل گئیں‘۔
علاوہ ازیں شہری دفاع نے شہریوں کو پھر خبردار کیا ہے کہ وہ سیلابی ریلے، ندیوں، نالوں اور پانی کے راستوں کے علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
 سیلابی راستوں میں بیٹھنے،علاقوں کو عبور کرنے، یا بچوں کو ان علاقوں کے آس پاس اکیلا چھوڑنے کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔

شیئر: