Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جاری لگژری جیولری ویک میں خاص کیا؟

سعودی انٹرنیشنل لگژری ویک 9 مئی تک جاری رہے گا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں جیولری دیکھنے اور اسے پسند کرنے والوں کےلیے سعودی انٹرنیشنل لگژری ویک کے آغاز کے ساتھ جوش وخروش کا ماحول ہے، یہ ایونٹ 9 مئی تک جاری رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا فورم اور جہاں دنیا  کے مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے درمیان ایک میٹنگ پوائنٹ اور تبادلے کا ایک مقام ہے جہاں محدود ایڈیشن کی اشیا موجود ہیں۔

گلابی ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت 6 ملین ڈالر ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

جیولری کی ایک معروف کمپنی کے سی ای او ابراہیم الزیر نے کہا کہ سعودی لگژری ویک کا مقصد سعودی سوسائٹی کےلیے ایک پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے زیورات کو پیش کرنا ہے۔
لگژری ویک میں بہت سے خاص پیس ہیں لیکن ان میں سے ایک گلابی ہیرے کی انگوٹھی ہے جسے ہیرے کی مہنگی ترین اقسام میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اس کی قیمت 6 ملین ڈالر ہے۔ 
سعودی ڈیزائنر راناد العمودی  اپنے ڈیزائنوں کی منی کلیکشن کی نمائش کررہی ہیں جو مملکت میں موجود پودوں سے متاتر ہیں۔

شائقین کی بڑی تعداد یہاں وزٹ کررہی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

 سعودی ڈیزائنر کے کلیکشن میں سب سے اہم ایک گھڑی ہے جسے خاص طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں مملکت کے فن تعمیر کی جھلک ہے۔
راناد العمودی نے کہا  کہ بین الاقوامی جیولری ڈیزائنرز کے ساتھ نمائش میں سعودی ڈیزائنر کی موجود گی تجربات کا تبادلہ اور ان سے اوپن ڈسکشن کرنا آسان ہے۔

100 سے زیادہ بین الاقوامی برانڈز کو دریافت کرنے کا موقع ہے(فوٹو اخبار 24)

ایک معروف برانڈ کے مالک محمد البقشی نے کہا کہ یہ نمائش تجربات کے تبادلے کےلیے ہے  کیونکہ ہم یہاں معروف لگژری اطالوی برانڈز اور خلیجی ڈیزائنز کی منتخب اشیا کو بھی ڈسپلے کرتے ہیں۔
 یہ ایونٹ 100 سے زیادہ بین الاقوامی برانڈز کو دریافت کرنے کے ساتھ قیمتی پتھر، ہیرے و موتی اور منفرد ڈیزائن موقع فراہم کرتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: