Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگن کی طرز پر خلیجی ممالک کا مشترکہ ویزہ دسمبر میں متوقع

’شنگن کی طرز کا یہ ویزہ جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
توقع کی جارہی ہے کہ شنگن کی طرز پر خلیجی ممالک کا مشترکہ ویزا دسمبر میں جاری کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ویزہ جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکی مشترکہ ویزا حاصل کرکے کونسل کے تمام اعضا  ممالک کا سفر کرسکتے ہیں‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’زیر غور تجویز پر عملدرآمد ہونے پر اقامہ ہولڈرز کو خلیجی ممالک کا سفر کرنے پر کوئی دقت پیش نہیں آئے گی‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’مشترکہ ویزا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جائے گا‘۔
’خلیجی ممالک میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے جبکہ جی سی سی ممالک کی حکومتیں بھی اس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈروں کو آن لائن وزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔
 

شیئر: