Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی، پاکستان کے سفیر نے استقبال کیا

پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔
سب سے پہلے مدینہ پہنچنے والے پاکستانی عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔
جمعرات کی صبح سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی تین فلائٹس پہنچیں۔
سب سے پہلی فلائٹ کراچی سے PA-176 کے ذریعے 179 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جبکہ کراچی سے PF-754 کی پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اُترے۔
جمعرات کو ہی اسلام آباد سے پرواز PA-276 کے ذریعے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر سہولت و تعاون احمد ندیم خان، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی، ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے مدینہ منورہ میں عازمین حج کا استقبال کیا۔

شیئر: