Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کا نجی فضائی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا ارادہ

فضائی ایمبولینس کے لیے سول ایوی ایشن کا لائسنس ہو۔ (فوٹو اخبار 24)
وزارت صحت نجی فضائی ایمبولینس سروس منصوبہ شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔ نجی ایئرایمبولینس کے ذریعے سانس اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا افراد کو اندرون اور بیرون مملکت منتقلی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق نجی فضائی ایمبولینس سروس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے وزارت کی جانب سے باقاعدہ ضوابط مقرر کیے گئے ہیں۔ نجی فضائی سروس ایسے مریض حاصل کرسکیں گے جنہیں وزارت دفاع کی فراہم کردہ خدمات میسر نہیں آسکتیں۔
وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی ایمبولینس سروس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی کمپنی کے ساتھ وزارت کی جانب سے معاملات جاری ہیں ۔
نجی فضائی سروس کے حوالے سے وزارت کی مقرر کردہ شرائط کے مطابق مذکورہ سروس حاصل کرنے کے خواہش مند اداروں کے لیے لازمی ہے کہ ان کے پاس سول ایوی ایشن کا لائسنس ہو۔
نجی فضائی ایمبولینس کمپنی کی ملکیت میں کم از کم دو طیارے ہوں جو جدید ترین طبی آلات سے لیس ہوں۔ طیاروں کا فنی ٹیم معائنہ کرنے کے بعد انہیں لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔
وزارت کا مزید کہنا ہے کہ جو طیارے استعمال کیے جائیں انہیں سول ایوی ایشن میں رجسٹر کیا گیا ہو جس کے لیے ان کے پاس ’ایچ زیڈ‘ رجسٹریشن موجود ہو علاوہ ازیں اگر طیارے کمپنی کی ذاتی ملکیت میں نہ ہوں تو یہ ضروری ہے کہ کنٹریکٹر کے پاس  طیاروں کا طویل المدتی کرایہ کا معاہدہ ہو۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: