Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، پاکستانی مشترکہ عسکری مشقیں ’الصمصام 9‘

مشقیں مملکت کے شمالی علاقے میں جاری ہیں۔ (فوٹو وزارت دفاع ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب اور پاکستانی مسلح افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں ’الصمصام 9‘  مملکت کے شمالی علاقے میں جاری ہیں۔
اخبار 24 نے سعودی وزارت دفاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مشترکہ عسکری مشقیں ’الصمصام9 ‘ کا مقصد دونوں برادر ممالک کی افواج کی استعداد میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کرنا ہے۔
قبل ازیں سعودی مسلح افواج نے مختلف دوست اور برادر ممالک کی افواج کے ساتھ  ترکیہ کے شہر ازمیر میں ہونے والی مشترکہ عسکری مشقوں ’ایفیس 2024‘  میں شرکت کی گئی تھی۔
واضح رہے مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی افواج کے مابین تجربات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی حکمت عملی مرتب کرنا اور مشقوں میں شریک یونٹس کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے علاوہ باہمی ربط کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: