Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ کار پارکنگ

پارکنگ فیس کی ادائیگی مختلف ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہوسکتی ہے۔ (فوٹو سبق)
میئرطائف انجینیئرعبداللہ بن خمیس الزیدی نے علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی کثیر المنزلہ سمارٹ کارپارکنگ کا افتتاح کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق سمارٹ کار پارکنگ کی عمارت طائف شہر کے وسط میں تعمیر کی گئی ہے جو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔
میئر الزیدی کو سمارٹ کار پارکنگ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ سمارٹ پارکنگ شہر کے اس علاقے میں تعمیر کی گئی ہے جو کاروباری سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔

ایپ کے ذریعے پارکنگ کی ریزرویشن کرسکیں گے۔ (فوٹو سبق)

سمارٹ پارکنگ کی سروس حاصل کرنے والوں کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ پہلے سے ہی مخصوص ایپ کے ذریعے اپنی پارکنگ کی ریزرویشن کرسکیں گے۔
سمارٹ کار پارکنگ کی عمارت میں کیفے ٹیریا کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ پارکنگ کی فیس کی ادائیگی محتلف ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی جاسکے گی۔
میئرطائف نے اس موقع پرکہا کہ میونسپلٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل جاری رہے گا جس کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ مل کر یہاں کے لوگوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف میں شامل ہیں جن پر مکمل یکسوئی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: