Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں عازمین حج کو قرآن کریم اور دینی کتب کے تحفے

عازمین کو ان کی زبانوں میں ترجمہ شدہ کتابچے فراہم کیے جا رہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
حج سیزن 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے عازمین حج کے ابتدائی قافلے روزانہ کی بنیاد پر مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔
دیگر سرکاری اداروں کی طرح مسجد نبوی کے ادارہ دینی امور کی جانب سے عازمین حج کا استقبال تحائف سے کیا جارہا ہے۔
ادارہ دینی امور کے اہلکار مسجد نبوی کے صحنوں میں عازمین حج کو دینی معلومات پرمبنی ان کی زبانوں میں ترجمہ شدہ کتابچے فراہم کررہے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد نبوی میں دینی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد الخضیری نےعازمین حج کے مختلف گروپس سے ملاقات کی اور انہیں قرآن کریم و دیگر دینی امور کی ترجمے شدہ کتابیں تحفے میں دیں۔
واضح رہے ادارے دینی امور کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے عازمین حج کی خدمت میں مثالی کام انجام دیے جارہے ہیں جن کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو ان کی زبان میں امور حج و دیگر مسائل کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جاسکیں۔

شیئر: