Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے، پاؤں اسٹیبلشمنٹ کے پکڑتی ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے اور شور شرابہ کرتے رہے (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے لیکن اسے بات اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے۔
بدھ کو قوم اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بات حقیقی آزادی کی کرتے ہیں مگر بات پاؤں پکڑنے کی کرتے ہیں۔ اپوزیشن جانتی ہے کہ کس کا پاؤں پکڑنا ہے اس لیے سیاست دانوں سے بات نہیں کرتی۔‘
بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے اور شور شرابہ کرتے رہے۔ اپوزیشن نے’گو زرداری گو‘ کے نعرے لگائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی آئین میں دلچسپی ہے تو پیپلز پارٹی موجود ہے۔ اپوزیشن دکھاتی کچھ اور ہے کرتی کچھ اور ہے۔ یہ ہے ان کی سیاست۔ یہ منافقت کی سیاست ہے۔‘
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ ذاتی مسائل کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کریں، آنے والے بجٹ میں حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ تاریخی معاشی بحران میں ہمیں بجٹ میں مثبت طریقے سے کام کرنا ہو گا۔‘
انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’صدر زرداری نے 20 منٹ کے خطاب میں عوام کی بات کی تھی کسی سیاسی یا ذاتی مسئلے پر نہیں کی تھی۔‘
’مگر اپوزیشن کو صرف ذاتی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے اسے عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ قائد حزبِ اختلاف کی طویل تقریر میں صرف اپنا رونا دھونا تھا۔‘

شیئر: