Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ تعزیت کےلیے ایرانی سفارتخانے گئے

ایران کی برادر حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ریاض میں ایران کے سفارتخانے جا کر ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی نے سفارتخانے میں سعودی نائب وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا۔
انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ایرانی سفیر، ایران کی برادر حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے پروٹوکول امور عبدلمجید السماری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر: