Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشد وارثی کے بنگلے کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا

ممبئی۔۔۔ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اداکار ارشد وارثی کے بنگلے کا ایک حصہ منہدم کردیا۔انہوں نے بنگلے پر غیر قانونی طور پر اضافی منزل تعمیر کی تھی۔پچھلے 4سال سے اس سلسلے میں تنازع چل رہا تھا۔جب میونسپل کارپوریشن کے حکام بنگلے پہنچے تو اس میں تالا لگا ہوا تھا۔ انہوں نے ایک حصہ منہدم کرا دیا۔ہفتے کو کارپوریشن نے ورسوا میں واقع اس بنگلے پر انہدام کا نوٹس چسپاں کیا تھا اور ارشد وارثی کو غیر قانونی تعمیر ختم کرنے کیلئے 24گھنٹے کا نوٹس دیا تھا۔وارثی نے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا جس پر بنگلے کا ایک حصہ منہدم کیا گیا۔

شیئر: