Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند پاکستان میں امن تباہ کر رہا ہے،ترجمان

اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سرکاری اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان چاہتا ہے ۔ ہشت گردی کے خاتمے کیلئے کابل سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ ہند مختلف ایجنٹوں کے استعمال اور دوسرے ملکوں کی سرزمین کے ذریعے پاکستان میں امن کی فضا کو سبوتاژکررہاہے۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔انہوں نے کہا چینی وزیر خارجہ ہفتے سے پاکستان کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کو صدر ممنون حسین اورآرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ چین علاقے میں امن و استحکام چاہتا ہے، چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان افغان امن کے حوالے سے اہم ہے۔ 

 

شیئر: