Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن لادن گروپ کو ملازمین کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی حکومت نے بن لادن گروپ کو ایک ارب ڈالر جاری کردیئے ہیں تاکہ یہ اپنے بقیہ ملازمین کو تنخواہ وغیرہ ادا کر سکے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق یہ رپورٹ وال اسٹریٹ جرنل نے شائع کر کے واضح کیا ہے کہ مذکورہ رقم بن لادن گروپ کی واجب الادا تھی ۔ گزشتہ ماہ گروپ کو 800ملین ڈالر سے 1.1ارب ڈالر دئیے گئے تھے ۔ منگل کو سعودی ذرائع ابلاغ نے بن لادن گروپ کی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالہ سے بتایا کہ گروپ نے ملازمتوں سے نکالے گئے تقریباً 70ہزار ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات ادا کرنے کا کام پہلے ہی مکمل کر لیا ہے اور ان ملازمین میں سے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے اپنے متعلقہ ممالک میں واپس بھی چلے گئے ہیں کیونکہ اب ان ملازمین کے کوئی واجبات کمپنی کی طرف واجب الادا نہیں ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی حکومت نے بن لادن گروپ کو ملازمین کی رکی ہوئی ادائیگیوں کو پورا کرنے کے لئے 800 ملین ڈالرز سے لے کر 1.1 ارب ڈالرز ستمبر میں اداکردئیے تھے ۔ کمپنی کے چیف کمیونیکیشن افسر نے مئی میں کہا تھا کہ ملازمیں کو تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ رقوم نہ ہونا بھی ہے ۔

شیئر: