Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصام الحق جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےکوارٹرفائنل میں

ٹوکیو - - -  اسٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق اور جائلز سیمن نے پہلے رائونڈ میں اولیورمراچ اور فلورین مارٹن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار جائلز سیمن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولیورمراچ اور فلورین مارٹن کو زبردست مقابلے کے بعد 1-6، 6-4 اور 13-11 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

شیئر: