Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح سے اعتماد بڑھا، اظہرعلی

ابوظبی - - - - پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح بہت اہم تھی۔ یہ مزید چیلنج کے آغاز کا پیش خیمہ ہے۔ہمیں کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔واضح رہے کہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر پہنچ گئی تھی جبکہ اسے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اظہر علی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا اعتماد بہت بڑھ چکا ہے اور ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔کپتان نے سیریز میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے عمدہ کھیل پیش کیا اور یکے بعد دیگرے سنچریاں اسکور کر کے عالمی معیار کی کارکردگی دکھائی۔اظہر علی نے ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا سہرا کوچ مکی آرتھر کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ آرتھر کا بہت اہم کردار ہے جبکہ پوری ٹیم، سلیکشن کمیٹی، فیلڈنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ نے بھی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔

شیئر: