Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹماٹر سے جلد کے کینسر کا علاج

لندن۔۔۔۔ایک نئی ریسرچ رپورٹ کے مطابق روزانہ ٹماٹر کھانے سے دل کے کینسر کے مریض کی جان بچ سکتی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرخ ٹماٹروں میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جن سے سورج کی شعاعوں سے ہونے جلد کے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک چوہے پر تجربہ کیا۔ اسے روزانہ ٹماٹر کا پوڈر کھلایا گیا ۔ یہ پوڈر سپر مارکیٹوں میں عام دستیاب ہے۔ کچھ دنوں بعد دیکھا گیا کہ اس کے ٹیومر سکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ جب انسان کے جسم میں جلدکا کینسر پھیلتا ہے تو اس کا علاج مشکل ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں اسکی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

شیئر: