Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سینیئر اور انڈر21 ہاکی ٹیموںکی سیریز آج شروع ہوگی

لاہور- - - - انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی سینئر اور انڈر 21 ہاکی ٹیموں کے مابین 3 میچوں کی ہاکی سیریز آج ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم اور جوہر ٹائون ہاکی ا سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہیں۔سینیئر ٹیم کے کیمپ کی نگرانی ہیڈکوچ خواجہ جنید اور جونیئر ہاکی ٹیم کی کوچنگ طاہر زمان کر رہے ہیں ۔ دونوں ٹیمیں ہی ملائیشیا میں مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت کرینگی۔ قومی سینیئر ٹیم ملائیشیا میں 20 سے 30 اکتوبر کو ہونے والی چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

شیئر: