اسلام آباد... اوگرا اور آئل ٹینکرایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔مذاکرات کی ناکامی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے نیا بحران پیدا ہوگیا ۔ پٹرول پمپوں پر گاڑیو ںکی قطاریں لگ گئیں۔ ترجمان اوگرا نے کہا کہ ٹینکرز مافیا بلیک میل کررہی ہے۔ بلیک میل ہوں گے اور نہ کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت دیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ آئل ٹینکرز والے آئیں ، ان سے مذاکرات کو تیار ہیں لیکن وہ بلیک میلنگ کرنا چاہتے ہیں۔ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سے درخواست کرتے ہیں لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں ۔اوگرا ترجمان نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے پیچھے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہو سکتی ہیں۔ان کے ہاتھ کو جلد بے نقاب کریں گے۔ آج تک قوانین کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ انسپکشن ٹیمیں بھیجیں تو سب کو یاد آگیا کہ قوانین پر عمل نہیں ہورہا ۔خدا کےلے آئل ٹینکرز مالکان انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے کہا کہ آئل ٹینکر کے لئے اوگرا کے معیار پر فوری طور پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔دوسری جانب آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی نے کہا ہے کہ اوگرا کی پالیسیاں غلط ہیں۔ اوگرا کا قانون نہیں مانتے۔ اوگرا سوتا ہوا جاگ گیا ۔موٹروے پر ہماری گاڑیوں کے بلاوجہ چالان کئے جارہے ہیں۔ ایکسل بڑھانےکا بھی کہا جارہا ہے۔ ہم نئے سسٹم پر نہیں چل سکتے ۔