Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:3ملین16ہزار درہم کی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دبئی: دبئی کسٹم حکام نے قیمتی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ الامارات الیوم کے مطابق قیمتی گھڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر ایشیائی ملک سے دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا تھا جبکہ خود اس کا تعلق مغربی ملک سے تھا۔ اسمگلر نے اپنے جسم کے مختلف حصوں میں 76قیمتی گھڑیاں چھپا رکھی تھیں۔ ضبط شدہ سامان کی قیمت 3ملین16ہزار درہم بتائی جاتی ہے۔ کسٹم حکام نے مذکورہ مسافر پر شک کیا اور اس کی نگرانی کی۔ بعد ازاں تلاشی کے دوران اس کے جسم کے مختلف حصوں میں لپٹی ہوئی گھڑیاں برآمد کی گئیں۔ 
 

شیئر: