Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروڑوں کا گھپلا کرنے والا برطانوی مجرم دبئی میں گرفتار

دبئی: کروڑوں کا گھپلا کرنے والا برطانوی مفرور مجرم دبئی میں گرفتار ہوگیا۔ دبئی پولیس نے رہائش اورغیر ملکیوں کےامور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون ایسے مفرور مجرم کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں امارات میں برطانوی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی خطرناک ہے۔ دبئی میں گرفتار ہونے والے مفرور مجرم جیفری جانسن نے 800ملین درہم غبن کے علاوہ 6بلین درہم کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ برطانوی عدالت نے اسے 24سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ دبئی پولیس کے نائب سربراہ جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نےالامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری کینیا سے دبئی پہنچا۔ اس کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا۔ شعبہ اقامہ نے اس کے متعلق چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ وہ برطانیہ کو بھی مطلوب ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: