لندن ------دنیا بھر میں پچھلے 2برسوں میں تاوان کیلئے کمپیوٹر ہیک کرنیوالے متعدد گروہوں کو 25ملین ڈالرکا تاوان ادا کیا گیا ہے۔ سینڈیاگو میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 34خاندانوں کو ہیکرز نے ہیک کیاجبکہ انہوں نے ہیکنگ کیلئے جو سافٹ ویئر استعمال کیا وہ خود ان کا تیار کردہ تھا۔ 2016ء میں ایسے صرف ایک واقعہ میں 7ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ ایک جائزہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہیکرز انتہائی چالاکی سے اپنا کام کرکے رقم اینٹھتے ہیں۔اب انہوں نے اسے باقاعدہ بزنس بنا لیا ہے۔ سب سے پہلے اینٹی وائرس سافٹ ویئر پرحملہ کرتے ہیں اور اس کے بعد سارا کمپیوٹر سسٹم ان کے قبضے میں آجاتا ہے۔اس ماہ کے شروع میں بھی اینڈرائڈ استعمال کرنیوالوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ایسے پروگراموں سے ہوشیار رہیں جو گوگل کے پلے اسٹور سے جعلی ایپ کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔