Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال

ممبئی:ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ سے صرف 9رنز سے ہارنے والی ہندوستانی ویمنز ٹیم جب لندن سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچی تو ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔مداحوں نے تمام کھلاڑیوں کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیااور کہا ”ہند، ہند“کے نعرے لگاتے رہے۔جب ویمنز کرکٹ ٹیم کی ممبرز طیارے سے اتر کرباہر آئیں تو بے شمار لوگ ان کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے ہاتھ لہرائے اور خوشی کا اظہار کیا جس کے بعد کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔بہت سے لوگ پوسٹر لئے کھڑے تھے جن پر تحریر تھا ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن خواتین ٹیم کا خیر مقدم کرتی ہے۔ واپس آنیوالوں میں ٹیم انڈیا کے عہدیدارن بھی شامل تھے۔

شیئر: