چنئی۔۔۔اے آئی اے ڈی ایم کے کی مقید رہنما وی کے ششی کلا پر جیل میں خصوصی سلوک کیلئے پیسے لٹانے کے بارے میں خاتون پولیس افسر نے جومتنازعہ رپورٹ دی تھی اس پر انہیں قانونی نوٹس دیدیا گیاہے۔ کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل نے پولیس افسر روپا سے کہا کہ وہ آئندہ 3دنوں میں تمام ممتاز اخبارات میں معذرت شائع کرائیں ورنہ میں ان کے خلاف کارروائی کرونگا۔ روپا نے الزام لگایا تھا کہ ششی کلا نے جیل میں خصوصی سہولتیں دینے کیلئے حکام کو 2کروڑ روپے کی رشوت دی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو بھی اس معاملے میں گھسیٹا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ رشوت کی رقم انہیں بھی دی گئی تھی۔ اگرچہ روپا کو محکمہ جیل خانہ جات سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن وہ اب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔