Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العوامیہ گروہ کے 14مجرموں کو موت کی سزا

ریاض۔۔۔۔سعودی سپریم کورٹ نے فوجداری کی خصوصی عدالت کی جانب سے العوامیہ گروہ کے 14افراد کے خلاف موت کی سزا کی تصدیق کردی۔ان میں سیکیورٹی کا ایک غدار اہلکار بھی شامل ہے۔ موت کے سزا یافتہ گان قطیف ، سیہات ، العوامیہ اور الجش میں دہشتگردی کے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔العوامیہ اور القطیف پولیس اسٹیشنوں اور القطیف جیل پر 50سے زیادہ مسلح وارداتیں کرچکے تھے ۔ پولیس چوکیوں اور سیکیورٹی فورس کے 20دستوں پر بھی حملے کئے تھے۔ حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکا شہید اور دسیوں زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب فوجداری کی خصوصی اپیل کورٹ نے ایران کیلئے جاسوسی کرنیوالے 15سعودی شہریوں کے خلاف سزائے موت کے فیصلوں کی تصدیق کردی۔عدالت نے 14سعودیوں اورایک ایرانی کو 6ماہ سے 25برس قید کی سزا سنائی جبکہ ایک سعودی اور افغانی کو بری کردیا ہے۔

شیئر: