Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاک وہند

اسلام آباد... پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کی قائم مقام نمائندہ خصوصی اور نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان و ہند کا دورہ کریں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلس ویلز کا یہ پاکستان و ہند کا پہلا دورہ ہوگا ، 30 جولائی سے دورہ شروع ہوگا جو8 اگست تک جاری رہے گا۔ ایلس ویلز پاکستان اور افغانستان کیلئے عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں۔ دورے میں اعلی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

 

شیئر: