Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رحمان ملک کو ”میرا “کہنے پر شوکاز نوٹس

 اسلام آباد ... سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو ”میرا “کہنے پر پیپلزپارٹی نے سابق وفاقی وزیر میرباز کیتھران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ نوٹس میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ رحمان ملک کو اداکارہ میرا سے کیوں تشبیہ دی ؟کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں کارروائی کی جائے ؟ واضح رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران میرباز کیتھران سے سوال پوچھا گیا تھا کہ رحمان ملک جے آئی ٹی میں پارٹی قیادت کے مشورے سے پیش ہوئے تھے یا ذاتی طور پر ؟ میرباز کیتھران نے جواب دیا تھا کہ رحمان ملک اپنی مرضی سے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے ۔ رحمان ملک پیپلزپارٹی کی ”میرا“ ہے ۔ اس پر کوئی ضابطہ اخلاق لاگو نہیں ہوتا ۔رحمان ملک نے خبر کی اشاعت پر پارٹی قیادت کے سامنے شدید احتجاج کیا ۔ جس پر میرباز کیتھران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ 

 

شیئر: