پشاور میں مقیم افغان گلوکار حشمت اُمید افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان آ گئے تھے اور اب وہ یہاں اپنا سٹوڈیو چلا رہے ہیں۔ وہ اپنی موسیقی کے ذریعے افغانستان کے حالات اور مہاجرین کی زندگی کی مشکلات لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ دیکھیے اُردو نیوز کے نامہ نگار فیاض احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ۔