Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی سے شہروں کو جوڑنے کیلئے ہائی اسپیڈ ٹرینیں

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کو قریبی علاقوں کو ریل سے جوڑنے کیلئے نیشنل کیپٹل ریجن پلاننگ بورڈ منصوبہ بنا رہا ہے کہ وہ 100میل فی گھنٹے کی رفتار سے ٹرینیں چلائے گا۔ یہ ٹرینیں دہلی کو یوپی ، ہریانہ اور راجستھا کے شہروں سے جوڑیں گے۔ ٹرینیں 2023تک چلنا شروع ہوجائیں گی اور یوں تیز رفتار سفر کی سہولت ملے گی۔ جیسے ہی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پر کام شروع ہوا میرٹھ کے مسافر اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ تک جلد پہنچ جائیںگے۔دہلی الور روٹ ترجیحی بنیاد پر تیار کیا جائیگا۔یہ تقریباً 180کلومیٹر طویل روٹ ہے۔ دارالحکومت سے دور دراز کے شہروں میں ایک سے 2گھنٹے میں پہنچ سکے گا۔ دہلی میرٹھ اور دہلی پانی پت کے روٹ پر اس کے بعد توجہ دی جائیگی۔ ان ٹرینوں میں 6سے 12ڈبے ہونگے۔

شیئر: