پٹنہ ۔۔۔۔۔بہارکے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی نے کہا کہ عظیم تر اتحاد خود اپنی موت آپ مر گیا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکی تعریف کی کہ وہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کی باتوں میں نہیں آئے۔انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے صحیح وقت پر عظیم تراتحاد سے ناتہ ختم کیا کیونکہ وہ کرپشن پر کوئی سودے بازی کرنے کیلئے تیار نہ تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنتا دل یو کے ساتھ بی جے پی کا اتحاد آئندہ 40ماہ تک پرسکون انداز میں چلتا رہے گااور اب نئی حکومت بہار کو ترقی کی انتہائی بلندیوں تک لے جائیگی۔