Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوائن فلو سے خاتون چل بسی

حیدرآباد---------حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد میں واقع گاندھی اسپتال میں سوائن فلو کے سبب ایک خاتون کی موت ہوگئی۔یہ خاتو ن حاملہ تھی اور سوائن فلو سے متاثر ہونے کے سبب گاندھی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ان کا تعلق ضلع ورنگل رورل کے دوگونڈی منڈل کے ناچناپلی سے تھا۔ اسی اسپتال میں 19 جولائی کو سوائن فلو سے کومرم بھیم ضلع کی خاتون کی بھی موت ہوگئی تھی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ مزید 5افراد میں سوائن فلو کی علامات پائی گئیں جو اس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ان مریضوں میں محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شیئر: